• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی میں دھماکا، اے این پی رہنما بھائی سمیت جاں بحق

Harnai Blast Kills Anp Leader Brother

بلوچستان کے علاقے ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سےاے این پی کے عبدالرزاق بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی کے مطابق اے این پی کے رہنما عبدالرزاق اپنے بھائی کے ہمراہ اسفندیارولی کےجلسے میں شرکت کےلیے پشین جارہے تھے کہ شاہرگ پر ان کی گاڑی اچانک زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی،جس کے نتیجے میں اے این پی رہنما عبدالرزاق بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکا خیر مواد پہلے سے گاڑی میں نصب تھا۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال شاہرگ منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین