• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ریفرنس میں ایک لفظ بھی مالی بدعنوانی کا نہیں ہے، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سیکریٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے کہ کس طرح الزام لگا کر میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے ہماری فیملیز نے ساری چیزیں بھگتی ہیں سارے ٹرائل کو، ٹرائل میں جب یہ چیزیں سامنے آگئی ہیں کہ نیب میری گرفتاری کو ڈیفنڈ کرنے کیلئے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا نیب نے جو ریفرنس فائل کیا ہے اس میں ایک لفظ بھی مالی بدعنوانی کا نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ میرے خلاف یہ کہانی پنڈی کے ایک گمنام اخبار سے شروع ہوئی اس میں ایک من گھڑت خبر چھپوائی گئی۔ اس پر ادارے نے پریس ریلیز جاری کر دی اس وقت تک میرا نام نہیں تھا حکومت بدلی تو اس میں میرا نام بھی ڈال دیا گیا اور گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین