راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں 21موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز اورنقدی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں شہری ایک کار، تین موٹر سائیکلوں، نقدی، زیورات ،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم ہو گئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں چیمہ پلازہ کے قریب دو نامعلوم افرادگن پوائنٹ پرمحمدجمیل سے موٹر سائیکل نمبر آرآئی ایم 09-1623چھین کرلے گئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ چاہ سلطان میں عبدالسلام کی بیکری میں تین مسلح ڈاکوداخل ہوئے اوراسلحہ کی نوک پر50ہزارروپے اور3موبائل چھین کرفرارہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سید پورروڈپراحمدنوازسے 4 موٹرسائیکل سوار موبائل اور30ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے، تھانہ صادق آبادکے علاقہ مری روڈپراکرام ظفرسے دوموٹر سائیکل سواراسلحہ کی نوک پرموبائل اور30 ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں محمد وسیم خان سے دوموٹر سائیکل سوارگن پوائنٹ پرموبائل اور 20ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ عمارچوک میں محمد بلال سے دوموٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل اور20ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ونی گجراں میں محمد فیاض اوراس کے بھانجے سے 3 لڑکے اسلحہ کی نوک پر 3ہزار روپے اور 2 موبائل فون چھین کر فرارہو گئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ نیامحلہ میں موٹرسائیکل سوارعبدالاحدسے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں چکلہ پل کے قریب نامعلوم ملزم نذیراحمدکاگلا دباکراس کی جیب سے32ہزارروپے اورموبائل نکال کرلے گیا، تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں ذیشان کی جیب سے موبائل چوری کرلیا گیا، تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوارشہبازسے موبائل چھین کرلے گئے،۔تھانہ بنی کے علاقہ پرانا قلعہ میں موٹرسائیکل سوارخاوراکرم سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں عتیق کی دکان سے موبائل اور25ہزارروپے چوری ہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ فیض آبادمیں خاتون سے نامعلوم لڑکاموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں ہوٹل سےعبداللہ کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ صدیقی چوک میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوارخاتون سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیونتھ روڈپرشاہدکے دوموبائل چوری ہوگئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں محمدتوقیرکے کمرے کے تالے توڑکرنامعلوم چور4لیپ ٹاپ ،ایک موبائل اورتین ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،،تھانہ صادق آبادکے علاقہ مری روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروجاہت سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ہارون چوک میں شفقت محمودکی دکان سے دولاکھ روپے چوری ہوگئے ،تھانہ صٓدق آبادکے علاقہ فیض آبادمیں اسلم سے نامعلوم موٹرسائیکل سوارموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ صادق آبادمیں اسماعیل کیے کمرے کاتالہ توڑکرنوید نے دولاکھ 48ہزارپانچ سوروپے چوری کرلئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ حیدرروڈپرعدنان افضل کی گاڑی کے شیشہ سے ایک لڑکاٹکرایا جو گاڑی کی سیٹ پررکھاموبائل اٹھاکرلے گیا،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں لوکل گاڑی میں دوران سفر کسی نا معلوم نےمحمدموازکاموبائل چوری کر لیا ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چئیرنگ کراس میں ادریس اسلم اعوان کی گاڑی اشارے پر رکی تو موٹر سائیکل سوار ڈیش بورڈسےموبائل اٹھا کر فرار ہو گئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ کوہستان اڈے کے قریب عظمی ظہور سے دو موٹر سائیکل سواروں پرس چھین لیا جس سے وہ گر گئی پرس سے موبائل نکال کرفرارہوگئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ نیوافشاں کالونی میں محمد شکیل کے گھرکاتالہ توڑکرنامعلوم چورایل ای ڈیمالیتی 50ہزار روپے چوری کر کے لے گئے،تھانہ آراے بازارکے علاقہ میں آفتاب احمد سے موٹرسائیکل پرلفٹ لینے والے نامعلوملڑکے نےاس کیجیب سے موبائل اور 12ہزار روپے چوری کرلئے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں شہباز علی کی دکان کے کاؤنٹر سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ سول لائن کے علاقہ گلستان کالونی میں اسرار محمود بھٹی کے گھرکے تالے توڑکر چورایل ای ڈی ،پانی والی موٹر اور 30ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں امیر اکبر خان کے گھر دو خواتین ٹیوشن کا پتہ کرنے کے بہانے داخل ہوئیں اوراس کی بیوی سےزیور مالیتی 5 لاکھ روپے اور 30 ہزار روپے لےکرفرار ہو گئیں ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ عسکری14میں وجیہ خالد کے گھرسے نامعلوم چوردو طلائی انگوٹھیاں اور 40ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں طا رق حسین کے گھر4مسلح افراد چھت پر آئےگن پو ائنٹ اسےچا ر پا ئی کی نوار سے باندھ کر میری میری قمیض سے ایک لاکھ 70ہزارنکال کر لے گئے۔تھانہ مندرہ کے علاقہ سجاول ٹاؤن میںذاکر اللہ کے کمرے سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ بینک کالونی میں محمد ولی کے مکان کے تالے توڑکرنامعلوم چور بجلی کی تار کے 6 بنڈ ل، بورڈ وغیرہ اور سنیٹری کا سامان اور گینتی بیلچہ وغیرہ چوری کر کے لے گئے ،تھانہ روات کے علاقہ سےعدنان کابکراچوری ہوگیا،تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقہ میں اختر حسین کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 3 تولے سونا ،7 سوٹ کے چوری کرکے لے گئے۔دریں اثناء فیاض محمد نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ دو مسلح افراد نے میرے بیٹے سے موبائل فون مالیتی دو لاکھ 50ہزار روپے چھین لئے، بہلاول نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے ماموں کی بیٹی کے ہاتھ سے موبائل چھین لیا، ثاقب نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کار جے ایف 182 گھر کے باہر سے چوری کر لی، سلیم رضا نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل اے زیڈ کیو 735 پارکنگ سے چوری کر لیا، امداد خان نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل آر آئی کیو 911 اور آر آئی آر 9352گھر سے چوری کر لئے، غلام یحیٰ نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل ایس آئی 7917 پارکنگ سے چوری کر لیا، محمد ساجد نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے زیورات، نقدی کل مالیتی 38لاکھ روپے چوری کر لئے، یاسر محمود نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرےگھر سے نقدی، زیورات کل مالیتی 7لاکھ 50ہزار روپے چوری کر لیا، محمد عرفان نے رمنا پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے زیورات، نقدی کل مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کر لئے ہیں۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔