• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا احسن اقبال کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال  کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

اس حوالے سے نیب کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ احسن اقبال کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

نیب کے مطابق احسن اقبال کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیا تھا جو زیرِ سماعت ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں کیس کی روزانہ سماعت کی درخواست دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح نیب نے خواجہ آصف کی ضمانت کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین