• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل کی کترینہ کو شادی کی پیشکش، سلمان خان کا دلچسپ ردِعمل

بھارت کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کو جب وکی کوشل نے شادی کی پیشکش کی تو اس پر اداکار سلمان خان نے دلچسپ ردِ عمل دیا۔ 

مذکورہ واقعہ چند سال قبل ایک ایوارڈ شو کے دوران پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل شو کے دوران میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس موقع پر وہ کترینہ کیف کے ساتھ ایک مزاق کرتے ہیں۔ 

مزاق میں وہ خوبرو اداکارہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہیں اور "مجھ سے شادی کروگی" کا ڈائیلاگ بھی بولتے ہیں۔ 

اس پر جب ایونٹ میں شریک سلمان خان کو دکھایا جاتا ہے تو وہ مسکرا رہے ہوتے ہیں، تاہم جیسی ہی کترینہ وکی کو ہاں میں جواب دیتے ہیں سلمان خان ساتھ بیٹھی ان کی بہن کے کندھے پر سر رکھ کر سو جانے کی اداکاری کرتے ہیں۔



تازہ ترین