عمان نے پاکستان اور بھارت سمیت 24 ملکوں سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
عرب میڈیا نے حکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ پابندی کا مقصد ملک کی سرحدوں میں کورونا وائرس کو داخل ہونے سے روکنا ہے۔
پابندی کی فہرست میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، گھانا، تیونس، برطانیہ، لبنان، برونائی، انڈونیشیا، ایتھوپیا، ارجنٹائن، ایران، برازیل، سوڈان، عراق، فلپائن، سنگاپور، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، کولمبیا، نائجیریا، لیبیا، گیانا اور سیرا لیون شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عمان میں کورونا وائرس کے 1824 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے۔