پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 836 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 46 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے 24 ارب 90 کروڑ میں طے ہوئے۔
دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 108 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 88 ارب روپے ہے۔