اسلام آباد(اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال اور مفتاح اسماعیل کی ضمانتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔نیب کی جانب سے دائر درخواستوں میں وفاقی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔ جمعرات کو نیب کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ ایل این جی سکینڈل میں شاہد خاقان عباسی ا، مفتاح اسماعیل اور نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں احسن اقبال کی ضمانتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے ۔