• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی کلیم پربھرتی کااختیاردوبارہ ضلعی پولیس افسروں کے حوالے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کے شہداءاوردوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کی فیملی کلیم پربھرتی کا اختیار دوبارہ ضلعی پولیس افسروں کودے دیا گیا۔ ضلعی پولیس افسر اوریونٹوں کے سربراہ اپنے ضلع اوریونٹ کے شہدا اورفوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کوگریڈ11کے عہدے پربھرتی کرسکیں گے ،جب کہ فیملی کلیم پر گریڈ 14سے 18تک بھرتی سینٹرل پولیس آفس کے ذریعے کی جائے گی ،اس حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی کی جانب سے ایس اوپی نمبر06/2021جاری کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق فیملی کلیم پراب سی پی او،اورڈی پی اوز اورپولیس یونٹوں کے سربراہوں کو گیارہویں سکیل کے جونئیرکلرکس،ساتویں سکیل کے کانسٹیبل ،لیڈی کانسٹیبل ،ڈرائیورکانسٹیبل ،وائرلیس آپریٹراورسیکورٹی کانسٹیبل ،جب کہ درجہ چہارم کے سکیل ایک سے پانچ تک کے ملازمین کوبھرتی کرنے کااختیاردے دیاگیاہے ۔ فیملی کلیم پر گریڈ 14 کے سب انسپکٹر ،گریڈ16کے اسسٹنٹ اورگریڈ 17اور 18 کے افسروں کی بھرتی کے لئے متعلقہ اضلاع کے پولیس سربراہ یایونٹ ہیڈ امیدواروں سے درخواستیں لے کران کاپراسس مکمل کرکے جلدازجلدسینٹرل پولیس آفس لاہوربھجوانے کے پابندہوں گے۔
تازہ ترین