• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ میرا کریڈٹ کارڈ اپنے میک اپ پر اُڑاتی ہے: عاطف اسلم کا انکشاف

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ اُن کا کریڈٹ کارڈ اپنے میک اپ پر اُڑا دیتی ہیں۔

حال ہی میں سارہ بھروانہ نے ایک میک اپ آرٹسٹ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

سارہ بھروانہ کی دلکش تصویر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے محبت بھرے تبصرے کیے تو وہیں اُن کے شوہر عاطف اسلم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

عاطف اسلم نے اہلیہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ لڑکی کون ہے؟ میرا پورا کریڈٹ کارڈ اپنے میک اپ پر اُڑا دیتی ہے۔‘

گلوکار نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بہت حسین و جمیل لگ رہی ہیں۔‘

سارہ کی تصویر پر عاطف اسلم کا یہ مزاحیہ کمنٹ دیکھ کر اُن کے مداح بھی بےحد خوش ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے۔

گلوکار کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سال 2019 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین