• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کے عوام بنی گالہ کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے، بلاول بھٹو

میرپور، اسلام گڑھ (نیوزایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام بنی گالہ کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے، سلیکٹڈ عوام سے روٹی، کپڑا، مکان چھین رہا ہے، مظفرآباد میں سلیکٹڈ حکومت نہیں بننے دینگے، 25؍ جولائی کو کشمیر کے عوام تبدیلی کی تباہی سے بچائیں، کشمیر کو کسی کے حوالے نہیں کر سکتے،جن لوگوں نے پیپلزپارٹی کے ساتھ بے وفائی کی ہے اب اسکا حساب لینگے، آزاد کشمیر میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے جیالے محنت کریں، الیکشن میںجیت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میرپور آمد پرقائد اعظم چوک میں امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری چوہدری محمد اشرف کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین