لاہور ( آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں پاور سیکٹر کا کنٹرول خود سنبھال لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم اور وزارت پاور کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے
جس کا مقصد ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نظام کو بہتر بنانا ہے بالخصوص بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مختلف شعبہ جات جن میں ایچ آر ،افسران اور ملازمین کے تقرر و تبادلے ،پرچیزنگ سمیت دیگر شعبہ جات شامل ہیں میں بہتری لانے کے لیے سفارشات پر مبنی ایک پالیسی تشکیل دے دی گئی ہے جسے لیسکو اور فیسکو سمیت دیگر بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو بھیجوا دیا گیا ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مذکورہ پالیسی اپنے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے رکھیں گی۔