• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اور بلاول کو کشمیر کی تاریخ کا نہیں پتا، فواد


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز اور بلاول بھٹو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم اور بلاول کو کشمیرکی تاریخ کا نہیں پتا، دونوں نے آج تک پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں نے کبھی ایک روپیہ نہیں کمایا، کبھی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کیا، سونے کا چمچہ منہ میں لے کر آنے والے اپنے والد کی کرپشن بچانے نکلے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان دونوں کی جماعتوں میں جمہوریت کے بجائے بادشاہت کا کلچر ہے۔

تازہ ترین