• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انصار عباسی (5جولائی2021) عورت کا حق کھانے والا معاشرہ

عباسی صاحب عورتوں کی حق تلفی میں بظاہر اچھے خاصے نظر آنے والے مسلمان بھی شامل ہیں۔ عورتوں کو چاہیے کہ اپنا جائز حصہ کسی صورت معاف نہ کریں، اسی طرح وہ اپنامستقبل مالی طورپرمحفوظ کرسکتی ہیں۔

(کمال گلزار،کراچی)

عطاء الحق قاسمی(3جولائی 2021)گھوڑا نہیں گدھا!

جناب اصل بات تو یہ ہے کہ ہمارا نظام ہی ایسا بن چکا ہے کہ ہم گھوڑا بننے پر مجبور ہیں اور سر سبز ہریالی کےصرف خواب ہی دیکھنے پڑتے ہیں۔ ورنہ ان تمام فکروںسےتوہم گدھوں میںہی شمار کیے جائیں گے۔(حسنین بھٹی)

یاسر پیر زادہ (4جولائی2021) مردوں کی فرسٹریشن کے نام

جناب حقائق کامنصفانہ جائزہ لیا جائے تو موبائل اور انٹرنیٹ جیسی سہولیات کا غلط استعمال، شادیوں میں تاخیر اور جہالت بےراہ روی کی اصل وجوہات ہیں۔جب تک قانون کاغذ کے ٹکڑوں سے نکل کر عملی طور پر نافذ نہیں کیا جائے گا تب تک یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔(سائرہ گوندل)

وجاہت مسعود3) جولائی 2021)مشاہدات ِجیمز میتیس اورفرموداتِ عمران خان

مسعود صاحب مجھےلگتاہےکہ اگر پاکستان امریکہ کی جنگ میں اتحادی نہ ہوتا تو کبھی پاکستان میں خودکش حملےنہ ہوتے،کیونکہ پاکستان کے علاوہ پانچ اورملکوںسے بھی افغانستان کی سرحدیں ملتی ہیں وہاں نہ دھماکے ہوئے نہ خون ریزی کیونکہ ان ملکوں نے نہ اڈے دئیے نہ راستے ۔ ( اے ایس)

مظہربرلاس(9جولائی2021)سب کچھ گدلا ہے

جناب بات تو درست ہے کہ سارا نظام ایک سا ہے مگر اس میں عوام کو گدھا کہنا یا بیوقوف سمجھنا غلط ہے۔ یہ عوام کا بھروسہ ہی ہے جو آج ان عہدیداروںکواس گدلے پانی میںجگہ ملی ہوئی ہے۔

(حسین شاہ سلیم،پیرس)

ہمایوںگوہر(9جولائی2021)چانداورسورج

ہمایوں صاحب آپ کی تحریرحقیقت کے بالکل برعکس ہے۔ وزیراعظم نے امریکہ کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا ہے اس سے دشمن ممالک کو بھی خبر ہوجائیگی کہ اس بارپاکستان کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ (بشیر اختر،لاہور)

تازہ ترین