• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کے بعد عامر خان اور کرن راو کی خوشگوار موڈ میں تصویر پر مداحوں کی تنقید

ممبئی (آئی این پی )بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ 56 سالہ عامر خان اور فلم پروڈیوسر 47 سالہ کرن راو کے درمیان طلاق ہوجانے کے بعد ان کی رومانوی تصویر سامنے آنے پر مداح حیران رہ گئے۔طلاق کے ایک اعلان کے ایک ہفتے بعد ہی عامر خان اور کرن راو کی ایک ساتھ تصویر سامنے آنے پر مداح حیران رہ گئے اور دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔عامر خان کے فلم پروڈکشن ہاوس کی جانب سے 9 جولائی کو ان کی آنے والی میگا بجٹ فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کی گئی، جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ اور کرن راو کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ تصویر کو پہلے لال سنگھ چڈھا کے اداکار ناگا چیتنیا نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا اور بعد ازاں اسی تصویر کو عامر خان پروڈکشن ہاوس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا۔تصویر میں کرن راو اور عامر خان کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تصویر میں ان کے ساتھ اداکار ناگا چیتینا اور ہدایت کار ایڈوت چوہان بھی دکھائی دیے۔تصویر شیئر کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا اور عامر خان اور کرن راو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی طلاق ہوگئی مگر دونوں ʼلِو اِن ریلیشن شپʼ میں ہیں۔یاد رہے کہ عامر خان اور کرن راو نے گزشتہ ہفتے 3جولائی کو طلاق کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ طلاق کے باوجود مشترکہ والدین بن کر زندگی کو آگے بڑھائیں گے اور اپنے 10 سالہ بیٹے آزاد خان کی مل کر پرورش کریں گے۔طلاق کے اعلان کے ایک دن بعد دونوں نے ایک ساتھ ویڈیو میں واضح کیا تھا کہ اگرچہ ان کے درمیان طلاق ہوگئی ہے مگر وہ ساتھی کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔دونوں نے بتایا تھا کہ وہ فلموں سمیت اپنے فلاحی منصوبوں پر ایک ساتھ کام کرتے رہیں گے جب کہ بیٹے کی پرورش بھی مشترکہ طور پر کریں گے۔دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2011 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین