کراچی (ٹی وی رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر 51 ہزار 852 تک پہنچ گئی، 16 سے 30 جون تک 15 روز میں 424 مقدمات کا اضافہ ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق زیر التوا مقدمات میں 29 ہزار 706 فوجداری، ایک ریفرنس اور 25 از خود نوٹس بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 16 سے 30 جون کےدوران کوئٹہ رجسٹری میں کوئی مقدمہ نہیں سنا گیا۔