واشنگٹن(جنگ نیوز)بھارتی وزیرخزانہ اور سینٹرل بینک کےگورنرز کے اجلاس میں بھارت کی نمائندہ اور وزیر خزانہ نرملا سیتھا رامن نے شرکت کی تاہم وہ عالمی ریکوری اور دیگر امور کو تنقید کا نشانہ ہی بناتی رہیں۔بھارت عالمی معیشت کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور بھارتی وزیر خزانہ سیتھا رامن نے جی 20 پر زور دیا کہ ریکوری حکمت عملیوں کو ترتیب دیا جائے ساتھ ہی انہوں نے ماحولیات پر بھی تنقید کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلوئمٹ ایکشن اسٹریٹجیز کو پیرس معاہدے کے اصولوں کے تحت ترتیب دیا جائے،نرملا سیتھارامن نے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک گورنرز کے تیسرے اجلاس میں ورچوئل طور پر شرکت کی،اجلاس میں عالمی ٹیکس،کوویڈ 19 اور معاشی سیکٹر کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔