• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: فلیٹ سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد

حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے، تفتیش کے دوران پتا چلا ہے کہ لاش کئی روز پرانی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ عاصمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق فلیٹ سے بدبو آنے کی پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی، خاتون اکیلی رہتی تھی، فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کئی دن پرانی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین