• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: ہوٹل سے لاہور کی رہائشی خاتون کی لاش برآمد، پولیس


فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں ہوٹل سے لاہور کی رہائشی خاتون کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے نثار کالونی کا رہائشی شخص خاتون سے ملنے آیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ہوٹل کا عملہ صبح ناشتہ دینے گیا تو خاتون کی لاش واش روم کے پاس دیکھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہوٹل منیجر اور عملے سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ مقتولہ سے ملاقات کے لیے آئے شخص کی تلاش بھی جاری ہے۔

تازہ ترین