• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینالٹیز مس کرنے والے انگلش فٹبالرز سے بدسلوکی

لندن (جنگ نیوز ) یورو 2020 فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن اور فٹ بال ایسوسی ایشن نے تعصب پر مبنی رویہ کی مذمت کی ہے، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔ادھر پولیس نے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین