• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا اپوزیشن کو دہشتگرد کہنا افسوسناک ہے‘ پرویز الٰہی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کا اپوزیشن کو دہشتگرد کہنا افسوسناک ہے،احتجاج کرنا ہر سیاستدان کا بنیادی حق ہے، مضبوط کرسی کے کئی دعویدار ہم نے جلد جاتے دیکھے وزیراعظم نوازشریف کا اپوزیشن کو دہشت گرد کہنا افسوسناک ہے وہ گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے لندن کے نومنتخب میئر صادق خان کو مبارکباد بھی دی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے خلاف جو زبان استعمال کرنا شروع کی ہے وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ٹی او آر تیار کئے ہیں۔ اس سوال پر کہ فوج اور حکمران ایک پیج پر ہیں یا نہیں انہوں نے کہا کہ اس کا جواب تو خود نوازشریف بھی نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر سیاستدان کا بنیادی حق ہے۔
تازہ ترین