• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ کا دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت

بالی ووڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ نے اپنی مشہورِ زمانہ فلم  ’دیوداس‘ کے 19سال مکمل ہونے پر لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم ’دیوداس‘ سے جڑی خوشگوار یادوں کو تازہ کرتے ہوئے فلم کا پوسٹر، فلم کے سیٹ سے اداکار شاہ رخ خان اور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک پرانی تصویر اور اس موقع پر اداکار دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’دیوداس کے سیٹ سے کچھ عمدہ اور خوشگوار یادوں کو تازہ کرتے ہوئے۔‘


اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’19 سال بعد بھی یہ سب کچھ تازہ محسوس ہوتا ہے!'

مادھوری نے انہیں اس فلم کا حصہ بنانے پر فلم ساز سنجے لیلابھنسالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ان یادوں سے ہیمشہ محظوظ ہوتے رہیں گے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ہمارا دلیپ کمار کے لیے خراجِ عقیدت ہے، وہ دیوداس فلم کی طرح ہمیشہ زندہ رہیں گے۔‘

واضح رہے کہ سب سے قبل فلم دیوداس 1955ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں دلیپ کمار اور سوچترا سین جلوگر ہوئے تھے۔

تازہ ترین