• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگائی عوام پر ڈرون حملہ ہے: اسماعیل راہو

وزیرِ زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، چینی اور آٹا مہنگا کرنے کا فیصلہ عوام پر ڈرون حملہ ہے۔

اسماعیل راہو نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ گھی پر 90 روپے اور چینی پر 17 روپے اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ 20 کلو آٹے پر 150روپے اضافے کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے، وفاق یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیائےخورونوش پر سبسڈی دے۔

صوبائی وزیرِ زراعت نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا سونامی لاتے ہیں، تباہی سرکار نے 30 دنوں میں 3 مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ پیٹرول مہنگا کرنے کے 24 گھنٹوں بعد عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا گیا۔

اپنے بیان میں اُنہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی ریلیف پیکیج عوام کے لیے تکلیف پیکیج ہے۔

اسماعیل راہو نے سوال اُٹھایا کہ ‏50 ارب کی سبسڈی کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء مہنگی کیوں کی گئیں؟

تازہ ترین