• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی — فائل فوٹو
رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی — فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے ڈی چوک احتجاج کیس میں ضمانت کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔

شہریار آفریدی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں کروانے کے لیے انسداد دِہشت گردی پہنچ گئے۔

عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں 16 جنوری تک منظور کر لیں۔

یاد رہے کہ شہریار آفریدی پر تھانہ ترنول، تھانہ سیکریٹریٹ، تھانہ مارگلہ اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید