ملائیشیا نے 10 برس قبل لاپتہ ہونے والے طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ظاہر کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائشین وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ لاپتہ ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز MH370 کے ملبے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے پر اصولی طور پر اتفاق ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ طیارے کی تلاش دوبارہ کرنے کے لیے اوشین انفینٹی سے معاہدہ ہو گیا، اوشین انفینٹی کو ایم ایچ 370 کا ملبہ ملنے پر 7 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز 8 مارچ 2014 کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔
10 سال قبل لاپتہ ہونے والے اس ملائشین طیارے بوئنگ 777 میں 227 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے۔
ملائیشیا کے حکام کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق طیارہ آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں گر کر تباہ ہوا تھا۔