• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کئی پرائیویٹ اسکولز میں موسمِ سرما کی 16 تعطیلات کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں کئی پرائیویٹ اسکولوں نے موسمِ سرما کی 16چھٹیاں کر دیں۔

شہر میں آج سے 6 جنوری تک بیشتر نجی اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

موسمِ سرما کے لیے پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ نے 16 چھٹیاں کر دی ہیں۔

انتظامیہ کا نوٹس میں کہنا ہے کہ بیشتر نجی اسکول اگلے سال 6 جنوری کو کھلیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمۂ تعلیم سندھ نے سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں 21 تا 31 دسمبر چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید