• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد خواب بن کے رہ گیا

پشاور( وقائع نگار) پشاور کی ضلعی انتظامیہ مویشی منڈیوں میں کورونا سے بچائو کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دینے لگی شہر کے مختلف علاقوںمیں لگی مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد خواب بن کے رہ گیا تاہم انتظامیہ بلند و بالا دعوئوں کے باوجود کوئی عملی کام نہ کر سکی شہر بھر کی مویشی منڈیوں میں ماسک تک پہننے کو کوئی زحمت نہیں کرتا جس سے کورونا وباء میں مزید اضافے کا خدشہ ہے عوامی حلقوں نے اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے عید الاضحی ٰ کے قریب ہوتے ہی شہر بھر اور نواحی علاقوں میں مویشی منڈیا ںسج گئیں جہاں شہری قربانی کیلئے جانور خریدنے کیلئے جو درجوق آنے لگے تاہم ضلعی انتظامیہ کورونا سے بچائو کے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے شہر بھر کی مویشی منڈیوں میں کوئی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہا جبکہ پہلے کی طرح کسی طور پر بھی شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں سنجیدہ نہیں اور نہ ہی حکومتی سطح پر کوئی سنجیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے جس سے کورونا وباء مزید پھیلنے کا خدشہ ہے ۔
تازہ ترین