• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے گرین وچ یونیورسٹی کے اشتراک سے اپنے ممبر دنیائے کرکٹ اور اسپورٹس جرنلزم کے پہلے بصارت سے محروم کرکٹ مورخ اور دنیاء کرکٹ کے اعدادوشمار کے ماہر سہیل خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ، تقریب کا کوویڈ19 کی سخت ایس او پی کے تحت کیا گیا۔ تقریب میں سہیل خان نے پہلی بار طلباء کی جانب کرکٹ کے ریکارڈ اور اعدادو شمار کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے، مشکل ترین سوالوں کے جوابات کا پر سکون اور پر اعتماد جواب سن کر طلباء حیران رہ گئے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران سینئر اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی اور شعیب احمد نے ججز کے فرائض انجام دیئے جبکہ نظامت گرین وچ یونیورسٹی کے میڈیا ہیڈ عمر خان نے کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ پروفیسر اقبال جمیل نے کہا کہ سہیل خان کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انعقاد سجاس کا بڑا کام ہے۔

تقریب سے سجاس کے صدر آصف خان، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدر محمود ریاض، فیضان لاکھانی اور سہیل خان کے دیرینہ ساتھی شاہ زیب علی بھٹو نے اظہار خیال کیا، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ سہیل خان ہمارے حقیقی ہیرو ہیں سجاس کی جانب سے سہیل خان کو 2 لاکھ روپے کیش ایواڈ سے نوازا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین