• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے بجٹ میں رہ کر اسٹائلش ہوں، حرا مانی

اداکارہ حرا مانی کا اپنی اسٹائلش لُکس پر کہنا ہے کہ وہ اپنے بجٹ میں رہ کر ہی اسٹائلش ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے اسٹائل اور برانڈز سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اصل میں اسٹائل آپ کی دولت کی نمائش نہیں ہے بلکہ اپنے خیالات و تصورات کا ایک اظہار ہے۔‘


اداکارہ نے لکھا کہ یہ دو الگ چیزیں ہیں، اسٹائل الگ ہے اور دولت کی نمائش الگ چیز ہے۔

 حرا مانی نے یہ بھی لکھا کہ وہ اسٹائلش تو ہیں لیکن اپنے بجٹ میں رہ کر ہی اسٹائلش ہیں۔

انہوں نے سیدہ ماہ جبین نامی خاتون کا خوبصورت لباس گفٹ کرنے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حرا مانی نے اسی پوسٹ میں مداحوں سے سوال کیا کہ مانگے ہوئے کپڑے پہننے کا بھی الگ ہی مزہ ہے، لہذا وہ بھی بتائیں کہ اس بارے میں ان کا کیا خیال ہے۔

تازہ ترین