• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکارہ حرا مانی نے البانی بچی کو اپنی بہو بنانے کا ارادہ کرلیا۔

البانیہ سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی مرج پیلمبی جو انسٹاگرام بلاگر بھی ہیں اور دنیا بھر کی معروف اداکاراؤں کے اسٹائل کو کاپی کر کے اپنے انداز سے پیش کرتی ہیں۔


4 سالہ بچی نے حال ہی میں حرا مانی کی جانب سے جاری رمضان لُک کو اپنے انداز سے بنا کر شیئر کیا ہے۔

حرا مانی نے بچی کی تصویر پر کھل کر اپنی محبت کا اظہار کیا، اور انہیں بہو بنانے کا ارادہ بھی کرلیا۔

حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ماشاءاللہ ، بس ابراہیم بڑا ہوجائے تو رشتہ مانگنے آؤں گی۔


انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’بہت مزا آئے گا، دونوں ساس بہو مل کر یہی حرکتیں کریں گی۔‘

تازہ ترین