• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کا اپنے ہی ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ


پولیس نے اپنے ہی ہیڈکوارٹر گارڈن پر چھاپہ مارا، کارروائی نبی بخش انویسٹی گیشن پولیس نے دو روز قبل کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل گارڈن ہیڈکوارٹرز کے سامنے کپڑوں سے لدی گاڑی چھینی گئی۔

ذرائع کے مطابق چھینی گئی گاڑی اسمگل شدہ کپڑوں کی تھی جو کورنگی انڈسٹریل ایریا جارہی تھی۔

ذرائع پولیس کے مطابق گارڈن ہیڈکوارٹر سے گزرنے پر پولیس اہلکاروں نے گاڑی روک کر مال لوٹا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار کی واردات گورنمنٹ آفیسر سوسائٹی میں خاتون افسر کے گھر کے کیمرے میں آگئی۔

ملزمان کی شناخت گارڈن ہیڈکوارٹرز کے رہائشی پولیس اہلکارسے ہوئی، اسی اطلاع پر نبی بخش تھانے میں 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق مقدمہ نمبر 221 کے بعد گرفتاری اور برآمدگی کے لیے گارڈن ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے میں ملزمان تو نہیں ملے تاہم کارروائی جاری رکھی گئی، دیگر علاقوں میں چھاپے مارے تو 2 ملزمان گرفتار اور چھینا گیا کپڑا برآمد کرلیا گیا۔

تازہ ترین