• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو آکسیجن اور وینٹیلیٹرز سپلائی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے گلگت بلتستان کو کورونا کے لیے آکسیجن اور وینٹیلیٹرز سپلائی کردیئے۔

این ڈی ایم اے نے 1 ہزار آکسیجن سلینڈرز گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کردیئے، 10 مزید آکسیجن کنسنٹریٹر بھی ایمرجنسی صورتحال کے لیے دیئے گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 10 آئی سی یو وینٹی لیٹر اور دیگر سامان بھی گلگت بلتستان کو بھیج دیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید 37 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں اب تک 7 ہزار 510 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 120 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین