• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہلا رضا کی قرۃ العین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی


وزیر حقوق نسواں سندھ شہلا رضا نے کہا ہے کہ قرۃ العین کے لواحقین کو انصاف دلائیں گے۔

ایک بیان میں شہلا رضا نے حیدر آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل کی گئی قرۃ العین کے لواحقین کو مکمل انصاف دلانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کتنا بااثر کیوں نہ ہو سزا سے نہیں بچ سکے گا، لواحقین کی خواہش کے مطابق ایف آئی آر میں ترمیم بھی کی جائے گی۔

چند روز قبل حیدر آباد میں نشے میں دھت شخص نے اپنی بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے کے بعد اُسے گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے خاتون کی تشدد سے ہلاکت کی تصدیق ہوچکی۔

چالیس سالہ قرۃ العین اعلیٰ تعلیم یافتہ اور 4 بچوں کی ماں تھی۔

تازہ ترین