• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں 87 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران 87 فیصد کانمایاں اضافہ ہواہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادشمارکے مطابق مالی سال 2021 میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 586ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 87 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 313.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ جون 2021میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں نے 60.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال جون میں یہ حجم 40.6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں مجموعی طورپر27 فیصد اضافہ ہواہے۔

تازہ ترین