• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالہ لئی اور سواں کے اطراف سے تجاوزات خاتمے کی ہدایت

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) مون سون بارشوں سے راولپنڈی میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نالہ لئی اور سواں نالہ کے اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ ایم پی اے چوہدری محمد عدنان نے نالہ لئی اور سواں نالہ کے اطراف قائم تجاوزات اور سرکاری زمین پر قبضے کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط اور پنجاب اسمبلی میں قرارد پیش کی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان اور وزیرا علیٰ پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہےجس میں نالہ لئی اور سواں نالہ کے اطراف کوٹھہ کلاں کے علاقوں سے سرکاری اراضی کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ چوہدری محمد عدنان کی قرارد میں کہا گیا تھا کہ نالہ لئی اور سواں نالہ کے اطراف میں تجاوزات قائم کی گئی ہیں جس سے پانی کے بہائو میں خلل پڑ نے سے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں ۔
تازہ ترین