• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس سے زائد شہری علاقوں اور مضافاتی علاقوں میں بجلی طویل بریک ڈائون

پشاور(وقائع نگار)پشاور میں دس سے زائد شہری علاقوں کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل، شدید گرمی میں بجلی کی طویل بریک ڈاون کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں سرکاری ٹیوب ویلوں میں پانی ناپید ہو گیا پشاور کے شہری علاقوں گلبرک، مرشدآباد، بھانہ ماڑی، وزیرباغ، سول کوارٹرز، نیوکوہاٹ روڈ، اولڈ کوہاٹ، سنہری مسجد روڈ، نوتھیہ، نودیہہ پایاں امین کالونی، پی اے ایف، اباسین، نیو لنڈی ارباب ٹو اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کا نظام گزشتہ 24 گھنٹوں سے دھرم برہم ہے، ترجمان پیسکو شوکت افضل کا کہنا ہے کہ ایک سو بتیس کے وی ٹرانسفارمرسے منسلک علاقوں میں بجلی کی معطلی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹھیک کرنے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ انڈسٹریل گرڈ سٹیشن ٹرانسفارمر ٹھیک ہونے کے بعد مستقل بجلی فراہم کی جائے گی۔
پشاور سے مزید