• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ: پاکستانی اور بھارتی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ


عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان اور بھارتی فورسز کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اور پاکستانی فورسز کے درمیان واہگہ بارڈ اور راجستھان بارڈر پر مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز اور بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے مٹھائی کا تبادلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارتی فورسز کے درمیان یہ 2019ء کے بعد پہلا موقع ہے جب بارڈر پر مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔

دونوں ممالک کی فورسز میں مٹھائی کا یہ تبادلہ راجستھان بارڈر پر بھی کیا گیا۔

تازہ ترین