• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی و مذہبی شخصیات نے نماز عید کہاں کہاں ادا کی؟


ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی، چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔

ملک کی مختلف سیاسی شخصیات نے نماز عید مختلف علاقوں میں ادا کی، صدرمملکت عارف علوی نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کی مسجد میں نماز پڑھی تو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سہیون میں نماز عید ادا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں اور گورنر بلوچستان نے گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سی ایم ہاؤس کی مسجد میں نماز عید ادا کی۔

وزیراعلی کے پی محمود خان نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ مسجد میں نماز عید پڑھی۔

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے بحریہ ٹاؤن لاہور کی مسجد میں نماز عید پڑھائی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے فیصل آباد نماز عید ادا کی تو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں نماز عید پڑھائی۔

نمازعید کے بعد شہریوں نے سُنتِ ابراہیمی کی پیروی میں جانور قربان کیے۔

تازہ ترین