• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ مکمل، پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی


پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔ جہاں اب اسکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر کھلاڑی کل سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید