• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلائشوں کے باعث ہوائی اڈوں کے اطراف پرندوں کی آمد


عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کے بعد صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مشکلات بڑھ گئیں۔

قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے نہ لگائے جانے کے باعث ہوائی اڈوں کے اطراف پرندوں کی آمد طیاروں کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔

ایوی ایشن حکام نے ایئرپورٹ کے اطراف رہنے والے شہریوں سے احتیاط اور ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ فضائی حادثات کے خطرے کو ٹالا جاسکے۔

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے روز قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کئی شہروں میں اب تک نہیں اٹھایا جاسکا ہے۔ جس کے باعث تعفن اور گندگی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین