برطانیہ نے سعودی عرب کے لیے دفاعی مشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب میں دفاعی مشن پر رائل ایئر فورس کے لڑاکا طیارے تعینات کرے گا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ٹائفون لڑاکا طیارے سعودی شہروں اور تنصیبات کو حوثی حملوں سے بچانے میں مدد دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ سعودی عرب کو اٹلس اے 400 ایم ٹرانسپورٹ طیارہ اور فوجی مشیر بھی فراہم کرے گا۔
برطانیہ نے ستمبر میں بھی سعودی عرب کو اضافی دفاعی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں رائل ایئر فورس کا ووئیجر فضائی ایندھن بھرنے والا طیارہ شامل تھا، تاہم اس وقت لڑاکا طیاروں سے متعلق اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
یمنی حکام کے مطابق گزشتہ روز یمن کےصوبے شبوہ میں سرکاری سیکیورٹی فورسز کے تربیتی کیمپ پرحوثیوں ملیشیا کے حملے میں میں ہلاکتوں کی تعداد 58 ہو گئی۔