• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کارگو جہاز نکالنے کا کام اب تک شروع نہیں کیا جاسکا


کراچی کے ساحل پر پھنسے کارگو جہاز کو نکالنے کا کام اب تک شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔

ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق کارگو جہاز گزشتہ صبح سے ساحل سمندر پہ پھنسا ہے، کراچی کے ساحل پر پھنسے کارگو جہاز کے مالک کے لیے تکنیکی اور آپریشنل مدد دستیاب ہے۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق بحری جہاز عملے کی تبدیلی کے لیے ہماری سمندری حدود میں داخل ہوا تھا، خراب موسم کی وجہ سے جہاز کا لنگر ٹوٹا اور جہاز بےقابو ہوگیا، بحری جہاز لنگر ٹوٹنے کی وجہ کم پانی میں آگیا ہے۔

کے پی ٹی کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے تک جہاز کم پانی تک آچکا تھا، کے پی ٹی کا سمندری آلودگی کا محکمہ صورتحال دیکھ رہا ہے، سمندری اور ماحولیاتی نقصان کی ذمہ داری جہاز کےمالک کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید