• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کا دوسرا دن، بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کا دورہ


عید الاضحیٰ کے دوسرے روز پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول کے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر خود گاڑی ڈرائیو کی اور صفائی کی صورتِ حال کا جائزہ لیا، انہوں نے شہر کا تقریباً 2 گھنٹے دورہ کیا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گاڑی روک کر صفائی آپریشن کرنے والے ورکرز سے گفتگو کی اور انہیں صفائی آپریشن کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو جلد اٹھایا جائے، صفائی کے پلان کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

تازہ ترین