• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے جواب طلبی ہوگی، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر صفائی کے حوالے سے جواب طلبی ہوگی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار لوکل گورنمنٹ بورڈ کمپلیکس ساندہ پہنچے، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، صفائی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ویڈیو لنک پر مختلف شہروں میں صفائی کی ہدایات دیں اور کہا کہ عید پر صفائی کے حوالے سے خراب کارکردگی پر جواب طلبی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جزا اور سزا کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر شہروں کو صاف ستھرا رکھنا سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صفائی کے اچھے انتظامات پر متعلقہ اضلاع کے افسروں اور عملے کو انعام دیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات پر فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین