• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کھیلیں گے، پاکستان فاتح ہو گا، شعیب اختر

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ فائنل پاکستان اپنے روایتی حریف سے جیت جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے ون ڈے اور  ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریکارڈ صفر کے مقابلے میں گیارہ ہے۔

لیکن شعیب اختر محسوس کرتے ہیں کہ یہ ریکارڈ اس نومبر میں متحدہ عرب امارات میں تبدیل ہوجائے گا۔

بھارت کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلد کپ کے پانچ میچوں میں کوئی شکست نہیں ہوئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

تازہ ترین