• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے اپنا پہلا سنگل انجن والا جیٹ پیش ‏کر دیا

روس نے اپنا پہلا سنگل انجن والا جیٹ پیش ‏کر دیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بین الاقوامی ایرو اسپیس سیلون کے دورے کے ‏دوران اس سنگل انجن والے طیارے کی جانچ کی۔

طیارہ ساز کمپنی کے سی ای او نے بریفنگ میں صدر کو بتایا کہ ایک انجن والے ایک ‏جیٹ میں وسیع جنگی صلاحیتیں ہیں جس کی لاگت بھی کم ہے۔

مستقبل کے تقاضوں اور درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے اس طیارے ‏کو ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

اس طیارے کی پہلی متوقع پرواز 2023 میں ہو سکتی ہے لیکن اس سے پہلے زمینی آزمائش کی ‏جائے گی اور پھر تجرباتی پرواز کے لیے پیش کیا جائے گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید