• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنو فارم ڈیلٹا وائرس کیخلاف انتہائی مؤثر ہے: ماہرین کا دعویٰ

سری لنکن یونی ورسٹی کے ماہرین نے چین کی تیار کردہ سائنو فارم ویکسین کے کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

چینی اور خلیجی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی جے وردنے پورہ Jayewardenepura یونی ورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا ہے۔

جے وردنے پورہ یونی ورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 95 فیصد افراد جنہیں سائنو فارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں ان میں اتنی ہی اینٹی باڈیز پیدا ہو تی ہیں جتنی کورونا وائرس کا شکار کسی مریض میں ہوتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق سائنو فارم ویکسین لگوانے والے 20 سے 40 برس کے 98 فیصد افراد میں اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں۔

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا کی سائنو فارم ویکسین سے 60 سال سے زائد عمر کے 93 فیصد افراد میں بھی اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں۔

تازہ ترین