مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور عید کے روز بھی سوپور میں مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کےایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن، محاصرے کی آڑ میں شہید کیا ہے۔
کےایم ایس کاکہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔