• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض: بارش کے دوران آسمانی بجلی ’کنگڈم ٹاور‘ پر آگِری

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے دوران آسمانی بجلی ’کنگڈم ٹاور‘ پر بھی گری جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں کنگڈم ٹاور سے ٹکرانے والی بجلی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

سعودی میڈیا نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ آسمانی بجلی ایک سے زائد بار کنگڈم ٹاور پر گِری۔

دوسری جانب جازان ریجن میں بارش کے بعد سیلابی پانی میں سانپ شہری آبادی تک پہنچ گئے۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاض اور مکہ مکرمہ ریجن میں آج رات بھی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین