گوادر میں نئی کورونا پابندیوں کا نفاذ، کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈی سی گوادر کے مطابق گوادر کے سمندر میں ماہی گیروں کی ویکسینیشن کے بغیر مچھلی کے شکار پر بھی پابندی ہوگی، بغیر ویکسینیشن گوادر کے سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈی سی گوادر کی جانب سے گوادر میں دکان، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے، کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والے ہوٹل اور ریسٹورنٹس سیل ہوں گے۔
ڈی سی گوادر کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر گوادر میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔